ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ایمبولنس کی کمی کو دیکھتے ہوئے گلبرگہ این جی او یس فیڈریشن کی جانب سے مریضوں کے لیے مفت آٹو ایمبولنس سروس شروع کی گئی ہے ۔
اس موقع پر گلبرگہ این جی اویس فیڈریشن کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت کو بتا تے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں کورونا مریضوں کی مداد کے لیے گلبرگہ این جی او یس دن رات مریضوں کی خدمت کر رہا ہے۔
مریضوں کے لیے اسپتالوں میں بیڈس کی سہولت کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ شہر میں آٹو کے ذریعے بھی کورونا مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے آٹو ایمبولنس کی مفت سروس بھی دی جارہی ہے۔
ان آٹو ایمبولنس میں آکسیجن کی سہولت رکھی گئی ہے۔ اگر مریض کو آکسیجن کی کمی ہوتی ہے تو انھیں آکسیجن لگا کر اسپتال پہنچایا بھی جاسکتا ہے۔
اس دوران اگر کس کو گلبرگہ میں ایمبولنس کی ضروت ہوتی ہے تو وہ 9611992772 پر رابط کر کے اس آٹو ایمبولنس کی خدمات حاسل کر سکتے ہیں۔