کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے متعدد عوامی فلاحی کام کیے جارہے ہیں ۔
ٹرسٹ کی جانب سے بیواؤں کے لیے وظائف، خواتین کے لیے ٹیلرنگ سینٹر، مستحق خواتین میں مفت سلائی مشینوں کی تقسیم، مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں، دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں نوٹ بکس کی تقسیم، مستحق غرباء میں راشن کی تقسیم جیسے کام کیےجارہے ہیں۔
اس کے علاوہ حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے فری ایمبولنس سروس شروع کی گئی ہے۔
محمد صلاح الدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضرورت مند احباب کے لیے حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے فری ایمبولنس سروس شروع کی گئی ہے، ایمبولنس درگاہ کے احاطے میں رکھی گئی ہے ۔
ضرورت مند افراد اس فون نمبر9739755032 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔