محمد آصف الدین نے کہا کہ پچاس ایسے طلباء و طالبات کو بارہویں جماعت میں نیٹ کوچنگ کے ساتھ قیام و طعام کی سہولت بھی مفت دی جائے گی مزید پچاس طلباء کو کالج کی مکمل دو سال کی فیس کوچنگ ٹیوشن فیس اسکالرشپ کی شکل میں مفت دی جائے گی۔
اس طرح وزڈم ادارہ جات دو کروڑ سے زائد اسکالرشپ منتخب طلباء کو دینے کا آغاز کردیا ہے، جس میں داخلے تیزی سے جاری ہیں۔
طلبہ کے داخلے کے لیے انہیں صرف ایک وزڈم اسکالرشپ ٹیسٹ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسویں جماعت میں کامیاب طلباء کے حاصل کردہ نشانات نہیں دیکھے جائیں گے امیدوار کے حاضر ہونے پر صرف ایک گھنٹے کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور داخلے کا فیصلہ اسی دن لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم
ریاست کرناٹک کے طلباء کو ترجیح دی جائے گی عمومی طور پر ملک کے کسی بھی ریاست سے طلباء داخلہ لے سکتے ہیں۔ نیٹ کوچنگ کے لیے اور وزڈم میں داخلے کے لیے طلبا اور اولیائے طلباء اس ٹول فری نمبر 18001239447 یا وزڈم کی ویب سائٹ www.wisdominstitutions. comپر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔