ریاست کرناٹک ہبلی شہر کے گوڈیہال دیہات کے تالاب کے پاس تقریباً نو نوجوان مل کر پارٹی کرنے کے لیے گئے تھے جن میں سے چار نوجوان ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
اس حادثہ کے متعلق ہبلی پولیس کے سامنے ہلاک ہونے والے چار نوجوانوں کے چشم دید دوستوں نے بتایا کہ جب یہ تالاب کے کنارے بیٹھ کر پبجی گیم کھیل رہے تھے تب یہ واقعہ پیش آیا۔
سب سے پہلے سہیل نامی ایک لڑکا اچانک تالاب میں گرگیا جسے بچانے کے لیے ایک کے پیچھے ایک تین نوجوان تالاب میں اترے مگر یہ بھی پانی میں ڈوب گئے۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سہیل، ارمان، مالک، اور سبحان کے طور پر ہوئی ہے جو ہبلی شہر کے ہی رہنے والے تھے۔
اس معاملے میں ہبلی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور آگے متعلقہ کارروائی کی جارہی ہے۔