کرناٹک کے بیلگام ضلع میں خوفناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی دردناک موت ہوئی۔
بیلگام ضلع کے رائے باغ میں نظام الدین ایکسپریس ٹرین کے نیچے لیٹ کر چار افراد نے اپنی جانیں دے دی۔ پولیس کے مطابق مہلوکین نے اپنے سروں کو پٹریوں کے نیچے رکھ دیا تھا جس کی وجہ لاشوں کی شناخت نہیں ہوپائی۔
پٹری کے پاس خودکشی کرنے والوں کے جسم کے اعضا بکھرے پڑے پائے گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رائے باغ تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بیلگام ریلوے پولیس نے جائے مقام کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گائے کے محافظ کی موت، سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ