ETV Bharat / state

KS Eshwarpa on Azan : کے ایس ایشورپا کا اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق متنازعہ تبصرہ - کے ایس ایشورپا کا اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر

منگلور میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے اپنی عوامی تقریر کے دوران اذان سننے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

KS Eshwarpa on Azan
KS Eshwarpa on Azan
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 9:20 PM IST

منگلورو: ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپا کے ذریعے اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق متنازعہ تبصرہ کرنے کے سبب ایک بار پھر بحث چھڑ جانے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی ایشورپا نے کل منگلورو کے کاور شانتی نگر میدان میں بی جے پی کی وجے سنکلپا یاترا کے ایک کھلے اجلاس میں بولنا شروع کیا، اذان شروع ہوگئی۔ ایشورپا نے اس وقت پریشان ہو کر کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں یہ سر درد ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم آنے والا ہے کہ یہ سب ایک دن ختم ہو جائے گا۔ اس کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ ان کی بات سن کر کارکنوں کی جانب سے زوردار تالیاں بجیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اتوار کی شام منگلورو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایشورپا نے مزید یہ بھی کہا کہ مندروں میں عورتیں لڑکیاں لڑکیاں پوجا کرتی ہیں۔ ہم مذہبی ہیں۔ لیکن ہم لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں کرتے۔ اگر آپ کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نماز پڑھنی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ بہرا ہے۔ ایشورپا نے کہا کہ اذان سے سر درد ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے اور یہ مسئلہ ایک دن ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنا عرصے سے متنازعہ بحث کا موضوع رہا ہے۔ جولائی 2005 میں سپریم کورٹ نے آواز کی آلودگی کے صحت پر اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے عوامی ہنگامی حالات کے علاوہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بعد میں اکتوبر 2005 میں عدالت نے کہا تھا کہ لاؤڈ سپیکر کو سال میں 15 دن تہوار کے موقع پر آدھی رات تک استعمال کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس کے برخلاف گزشتہ سال 22 اگست 2022 کو کرناٹک ہائی کورٹ نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی عائد کرنے کے تعلق سے دائر کی گئی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے بنیادی حقوق تلف نہیں ہوتے۔ اسی لیے کورٹ نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر روک لگانے کا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے حکام کو لاؤڈ اسپیکر سے متعلق نوائز پولیوشن قواعد پر عمل درآمد کرنے اور اس کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.