ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع کاگنہلی دیہات کے سابق بی ایس ایف فوجی آصف علی متہلی اپنے چار سالہ بیٹے محمد زید کو انٹرنیشنل رنگ پلیر بنانا چاہتے ہیں۔ اسی لئے یہ اپنے بیٹے کو ابھی سے ہی رنگ اسپورٹس کی کوچنگ دے رہے ہیں۔
سابق فوجی آصف علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے بی ایس ایف میں اسپورٹس مین کی حیثیت سے 20 سال تک خدمات انجام دی۔ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں بی ایس ایف سے رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہونا پڑا۔
اب یہ اپنے بیٹے کو رنگ اسپورٹس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بنانا چاہتے ہیں۔
اپنے بیٹے محمد زید کو ابھی سے ہی رنگ اسپورٹس کی تربیت یہ خود دے رہے ہیں۔ ان کا بیٹا محمد زید ساڑھے تین سال کی عمر میں چار میراتھان نیشنل رنگ اسپورٹس میں دوڑ لگا چکا ہے۔ یہ لڑکا اپنی ساڑھے تین سال کی عمر میں ریاست کرناٹک ضلع شموگہ کے شرالکپہ میں 6 کلومیٹر رنگ میں دوڑ لگا چکا ہے۔
انہوں نے ریاست مہاراشٹر کے کھڑاوالی میراتھان اسپورٹس میں حصہ لیا ہے۔ اس لئے وہ اپنے بیٹے کو انٹرنیشنل رنگ چیمپیئن بنانے کے لئے روزانہ اپنے بیٹے کو کوچنگ دے رہے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ اور عوام سے اپیل کی کہ اس سلسلہ میں ان کی مدد کی جائے۔