پولیس نے بتایا کہ لاپتہ ماہی گیر کا نام مکیشن بپَّاناڈو (25) ہے اور وہ ہیجاماڈی کا باشندہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ماہی گیر ہیجاماڈی سے کشتی میں سوار ہو کر ایک ناتھ کارکیرا میں مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔ مچھلیاں پکڑنے کے بعد لوٹتے ہوئے ان کی کشتی اچانک سے سمندر میں ڈوب گئی۔
انہوں نے اس حادثے کے بارے میں اپنے اہل خانہ کو مطلع کر دیا تھا اور آج صبح ماہی گیر، لائف گارڈ اور کوسٹ گارڈ موقع پر پہنچ کر تلاشی مہم کا آغاز کیا۔