بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے شیو نگر میں ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کے دفتر میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی Ex Prime Minister Indira Gandhi Death Anniversary کی برسی کی تقریب منائی گئی۔ جہاں اندرا گاندھی کی تصویر پر مالا چڑھا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعظم اندرا گاندھی نے غربت کے خاتمے سمیت ملک کی ترقی کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کی تھیں۔ First Woman Prime Minister Indira Gandhi Death Anniversary in Bidar
![بیدر میں اندرا گاندھی کی برسی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kaur-bidar-photo-kaur10022_31102022184044_3110f_1667221844_493.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بسواراجا جباشیٹی، سابق ایم پی نرسنگ راؤ سوریاونشی، رکن اسمبلی بیدر رحیم خان، پردیپ کشانور، ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دتاتری مولے، عبدالمنان سیٹھ، شنکرا ریڈی چٹا، سنجو کمار ڈی کے، عبدالستار، لتا راٹھوڈ، ناگپا، پرویز کمل ، وشال ڈوڈی، نثار احمدو دیگر کانگریس پارٹی کے قائدین نے شرکت کی۔