کرناٹک کی پہلی کسان ریل کولار خطے سے 250 ٹن آم کی پیداوار لے کر ہفتہ کے روز دہلی کے لیے روانہ ہوگئی۔
کولار سے رکن پارلیمنٹ منیسوامی نے ایک سادہ تقریب میں ضلع کولار کے ڈوڈانٹا ہالٹ اسٹیشن (چنتامنی) سے نئی دہلی کے آدرش نگر اسٹیشن کو جانے والی اس ریل گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
بھارتی ریلوے نے ملک کے مختلف حصوں میں پیداواری مراکز کو منڈی/کھپت مراکز سے مربوط کرکے زراعت کے شعبے کی آمدنی میں اضافے کے مقصد سے کسان ریل خدمات کا آغاز کیا ہے۔
چکبلہ پور اور کولار اضلاع میں بارش نہ ہونے اور زمینی پانی کی کمی کے باوجود بھی کسان مختلف قسم کے معیاری سبزیوں، پھولوں اور پھلوں کی فصلوں کو اگاتے ہیں۔ ان فصلوں کی صحیح قیمت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں آسانی سے کہیں اور لے جایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ہند کی پہلی کسان ریل کا افتتاح
وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق کسانوں کی سہولت کے لیے مرکزی محکمہ زراعت اور ریلوے محکمہ کے اشتراک سے کسان ریل کو پہلے ہی قومی سطح پر شروع کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)