منگلورو: بی جے پی کے رکن اسمبلی ہریش پونجا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مبینہ طور پر 22 مئی کو بیلتھانگڈی میں ایک فتح کی تقریب کے دوران یہ تبصرہ کیاتھا،جس کا انعقاد ان کے جنوبی کنڑ ضلع کے بیلتھانگڈی سے ایم ایل اے کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کے بعدکیا تھا۔
پونجا سامنے آئے ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر مسٹر سدارمیا پر 24 ہندوؤں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔مسٹر سدارمیا کے خلاف لگائے گئے مبینہ الزام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس نے پولس میں شکایت درج کرائی اور ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
پونجا کے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے حکمراں کانگریس نے پولیس سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ریاست میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی لیکن مسٹر پونجا بیلتھانگڈی سے کانگریس کے رکشیت شیوارم کو 18,216 ووٹوں سے شکست دے کر ایم ایل اے بن گئے۔ انہوں نے 2018 میں بھی پانچ بار کے ایم ایل اے کے وسنت بنگیرا کو بھی 22,974 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Result سی ایم ابراہیم کا جے ڈی (ایس) کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ
کرناٹک کی224 رکنی اسمبلی میں کانگریس نے کل 135 سیٹیں حاصل کرکے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر دیاہے جب کہ جنوبی ریاست میں بی جے پی کوصرف 66 سیٹیں ہی حاصل ہوئی ہیں۔ریاست میں زبردست جیت کے بعد، مسٹر سدارمیا نے 20 مئی کو وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا اور ڈی کے شیوکمار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
یو این آئی