ETV Bharat / state

Voter Data Theft  کرناٹک میں ایک نجی کمپنی پر ووٹرز کا ڈیٹا فروخت کرنے کا الزام، مقدمہ درج

چِلپوم تنظیم کی جانب سے غیر قانونی طور پر ووٹرز کی ذاتی معلومات جمع کرنے کے کیس کے بعد کرناٹک میں ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اسی طرح سے انتخابی امیدواروں کو ڈیٹا بیچنے والی ایک کمپنی بنگلورو میں منظر عام پر آئی ہے۔ فی الحال پولیس کی جانب سے رازداری برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔FIR filed against company selling voter data

کرناٹک میں ووٹرز کا ڈیٹا فروخت کرنے والی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 10:49 AM IST

بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کو ریاست میں سیاسی امیدواروں کو ووٹروں کا ڈیٹا فروخت کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ پولیس نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ کمپنی ریاست میں رجسٹرڈ ووٹروں کے نام، پتا اور فون نمبر سمیت ووٹر کی معلومات فروخت کررہی تھی۔ پولیس کے مطابق کمپنی کے پاس لاکھوں ووٹرز سے متعلق ڈیٹا ہے۔ جو وہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو پیسوں کے عوض دے رہی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ووٹرز سے متعلق یہ معلومات کمپنی سے مختلف سرکاری ایجنسیوں اور نجی اداروں سے حاصل کی گئی ہیں۔ ووٹروں کی رضامندی کے بغیر اسے فروخت کیا جا رہا تھا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی مبینہ طور پر ممکنہ صارفین کو لاگ ان رسائی فراہم کرتی ہے، جو سائٹ میں داخل ہو کر اپنی پسند کی معلومات اور خدمات 25,000 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے اہلکار کمپنی کے مالکان کا سراغ لگا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ اس بات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا کسی سیاسی جماعت یا پرائیویٹ شخص نے ان معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ووٹرز کو پیسے بھیجے ہیں یا نہیں۔ بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ملک یا کرناٹک میں اس طرح کا معاملہ سامنے آیا ہو۔ حالیہ برسوں میں کمپنیوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ووٹر کی معلومات بیچنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات نے ملک میں رازداری اور ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Karnataka Elections 2023 کرناٹک میں 39.38 کروڑ روپے کی نقدی اور شراب ضبط

اس سے قبل کے ایک معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے آئی اے ایس افسر املان آدتیہ بسواس کو تحقیقات سونپی تھی، جو بنگلورو ڈویژن کے علاقائی کمشنر تھے۔ ان کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے لیے کام کرنے والے کئی اہلکار اس معاملے میں ملوث تھے۔ اس نے یہ کام ایک نجی ٹرسٹ بنا کر کیا۔ اس ٹرسٹ کا نام چلم تھا۔ تازہ ترین واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک آزاد امیدوار راجو سے ایک ڈیٹا وینڈر نے فون پر رابطہ کیا۔ راجو نے اس کال کے بارے میں الیکشن کمیشن کے افسران کو آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار سرینواس نے اس معاملے کی پولیس کو اطلاع دی اور 24 اپریل کو باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی۔ بعد میں راجو کی مدد سے پولیس نے نجی فرم کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات تک رسائی حاصل کی۔ نجی کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں تقریباً 6.50 لاکھ ووٹروں کا ڈیٹا موجود تھا۔ جس میں تقریباً 3,45,089 مرد، 2,93,000 خواتین اور 5,630 دیگر شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.