پولیس ذرائع کے مطابق فلمساز وی کے موہن رات ہوٹل آئے تھے۔ آج صبح کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر ہوٹل کےاہلکاروں کو شبہ ہوا اور جب کھڑکی سے دیکھا گیا تو موہن پھانسی کے پھندے سے جھولتے ہوئے نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ موہن کچھ وقت سے مالی مشکلات سے جوجھ رہے تھے۔ پولیس معاملہ درج کرکے ضروری کاروائی میں سرگرم ہوگئی ہے۔ ضلع اڈوپی کے کُنڈا پور تعلقہ کے باشندے موہن معروف فلمساز اور ہوٹل کے کاروباری تھے۔