بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کی مرکزی عبادت گاہ، حضرت قدوس صاحب عیدگاہ و مسجد قادریہ میں ایک خصوصی افطار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں برادران وطن نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹ جوسیف کالج کے پرنسپل فادر وکٹر لوبو، حضرت قدوس صاحب عیدگاہ کے سکریٹری عثمان شریف و آرچبشاپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بنیاد، 'انیکتا میں ایکتا' یونیٹی ان ڈائورسٹی نہایت مضبوط ہے۔ اور ڈیویسیو فورسز کی جانب سے چلائی جارہی نفرتی مہم سے اس بھائی چارے کو ہرگز توڑا نہیں جاسکے گا اور فسطائی ایجنڈا ناکام ہوکر رہے گا۔ اس موقع پر عثمان شریف نے کہا کہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی، بعد نماز مغرب کھانا کا اہتمام کیا گیا جس میں آئے ہوئے تمام مہمانان نے ایک ساتھ مل کر ایک دسترخان پر کھانا کھایا ۔
وہیں آرچبشاپ پیٹر مچاڈو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان غریبوں، مسکینوں و ضرورتمند مجبور انسانوں کے درد کا احساس دلاتا ہے اور انسانی جذبات کو ابھارتا ہے کہ ہم ایک دوسرے ضرورتمندوں کی ہر ممکن امداد کریں۔ مچاڈو نے کہا کہ رمضان قربانی دینے کے جذبے کو ابھارتا ہے۔ اس سلسلے میں فاڑر وکٹر لوبے نے کہا کہ ایک طرف شیطان اپنی شرارتوں میں بتقازہ فطرت اپنی شرارتیں کر رہا ہے تو دوسری جانب نیک لوگ اپنے اعمال صالح سے نفرت مٹاکر محبت بانٹتے جارہے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم ان سچے اور اچھے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : journalist Shiv Sharanpa Vali: کرناٹک کے سینئر صحافی شیوشرنپا والی سے خصوصی بات چیت