ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ الند تعلق کے لاڈ چنچولی دیہات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تربوز کی فصل فروخت نہ ہونے پر 47 سالہ کسان چندر کانت ناگیندر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ چندر کانت اپنے ایک ایکر اراضی کھیت پر تربوز کی کھیتی کیا تھا اور اس نے ایکسس بینک سے پانچ لاکھ روپے قرض لیا تھا۔
واضح رہے کہ تربوز 10 روپے کلو کی قیمت سے فروخت ہونے اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر، لاتور، سے تربوز خریدار نہ آنے سے پریشان کافی دنوں سے پریشان تھا۔
خودکشی کی اطلاع پاکر نرونہ پولیس تھانہ کے پی ایس آئی اودنڈپا اور عملہ نے موقع واردات کا معائنہ کیا، اور کیس درج کرکے مزید تحقیقیات شروع کردی۔