ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کسان تنظیم اور اکھیل بھارتیہ کسان تنظیم کی جانب سے ایم پی آفس کے سامنے گزشتہ آٹھ دنوں سے احتجاج جاری ہے۔
اس موقع سے کسان تنظیم کے رکن مولا ملاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں کسانوں کے تور کی فصل کم قیمت میں خریدی جاتی ہے جس سے کسانوں کو نفع حاصل نہیں ہو پاتا۔
کئی کسانوں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک تور کی فصل کی خریداری شروع نہیں ہوئی ہے، حالانکہ گلبرگہ میں اس بار تقریبا چھ لاکھ ٹن تورکی پیداوار ہوئی ہے لیکن مرکزی حکومت اس فصل کی خریداری میں لاپرواہی برت رہی ہے۔