کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں کورونا سے متعد طلبا کے والدین اس دنیا کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ یتیم طلبا اس خوف میں مبتلا ہیں کہ کہیں ان کی تعلیم منقطع نہ ہوجائے۔
کورونا کی صورت حال پر فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے افسوس کا اظہارِ کیا کہ کورونا وبا سے بچوں کے والدین گزر گئے۔ اس کی وجہ سے ان کی تعلم خطرے میں آگئی۔
اس کے پیش نظر عبد السبحان نے اعلان کیا کہ ان کے ادارے کی جانب سے کووڈ سے ہلاک والدین کے بچوں کے لیے 'پری یونیورسٹی' کے مکمل کورس کی تعلیم مفت میں دی جائے گی۔
عبد السبحان نے مزید بتایا کہ موجودہ کووڈ پر خوفناک حالات میں طلبا بلکل بھی پریشان نہ ہوں۔ کیونکہ فیلکن انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ایسے طلبا جو 11 ویں جماعت میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ جن کے والد اگر کووڈ کا شکار ہوئے ہیں تو انہیں بھی فیلکن ادارے کی جانب سے 11 ویں اور 12 ویں دونوں سالوں کی تعلیم مفت میں دی جائے گی۔