ETV Bharat / state

Falcon Institution فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے الیومنی ایسوسی ایشن کا آغاز - بنگلور نیوز

جنوبی ہند کا معروف ادارہ فیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فیلکن الیومنی ایسوسی ایشن کا آغاز کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 31, 2023, 10:47 AM IST

فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے الیومنی ایسوسی ایشن کا آغاز

بنگلور: نوجوان نسل میں خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھانے کے مقصد سے جنوبی ہند کے معروف ادارہ فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے 'فیلکن الیومنی ایسوسی ایشن' کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں ادارے کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ فیلکن الیومنی ایسوسی ایشن کا قیام اس لئے عمل میں آیا ہے کہ ادارے سے فارغ نوجوان خدمت خلق کے فریضے کو عمل میں لائیں۔ اوروں کے لیے جینے والے بنیں اور سوسائٹی کو ڈیویلپ کرنے و اس میں مثبت تبدیلی لانے والے بنیں۔ اسی مقصد کے ساتھ فیلکن ادارے کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اب تک کے تمامی الیومنی کو مدعو کیا گیا تھا جہاں پر نمایاں کامیابی حاصل کرکے، ڈاکٹر، بن کر معاشرے میں خدمات انجام دے رہے الیومنی نے شرکت کی اور ایک دوسرے سے ملاقات کی اور اپنے تجربات شئیر کیے۔ اس موقعے پر فیلکن الیومنی نے عہد لیا کہ وہ خدمت خلق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز ریاست کے دارالحکومت بنگلور میں قائم ہے جو کہ خاص طور پر 'نیٹ' میڈیکل انٹرنس کے لیے طلبا و طالبات کی اسٹڈی کے لیے مشہور ہے۔ ادارے کو قائم کئے جانے سے لیکر اب تک گذشتہ تقریباً 8 برسوں میں فیلکن ادارے کی جانب سینکڑوں کی تعداد میں طلبا ڈاکٹرز بنے ہیں جو کہ ایم بی بی ایس مکمل کرکے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فیلکن ادارے میں میڈیکل انٹرنس کی تیاری و امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ان کامیاب طلباء کو حکومت کوٹہ میں مفت میڈیکل سیٹ حاصل ہوتی ہے جو کہ پرائیویٹ میں تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: Falcon Institutions فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے 100 طلبا کی پی یو امتحان میں شاندار کامیابی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.