ان حالات میں بنگلور کے فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان کی ٹیم نے شیواجی نگر کے سلم گلیوں میں افطار کے لئے گھر گھر جاکر کر کھانا مہیا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ وبا و لاک ڈاؤن کے باعث پریشان حال غریبوں میں غذا کی تقسیم ان کی ایک چھوٹی کوشش ہے۔
اس موقع پر عبد السبحان نے بتایا کہ ان کے فیلکن ادارے کی جانب سے ہر ویکینڈ پر یومیہ مزدور کو کھانا تقسیم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کووڈ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے ریاست بھر میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو اور ہفتے کے آخری دو دن ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے۔
وہیں ریاست میں کورونا کیسز کی بات کی جائے تو کورونا کیسز 13 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں مریض اس مہلک وبا کا شکار ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں 500 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا مثبت