ETV Bharat / state

نیٹ امتحان میں 'شاہین' انسٹی ٹیوٹ کی شاندار کامیابی

حال ہی میں ہوئے نیٹ امتحان میں شاہین انسٹی ٹیوٹ ماتحت فالکن کالجز کے طلبا نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کالجز سے سب سے زیادہ طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ فالکن کالجز کے 51 فیصد طلبا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

falcon colleges impressive success in neet exams in bangalore karnataka
نیٹ امتحان میں فالکن کالجز کی شاندار کامیابی
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 4:14 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں شاہین ادارہ جات کے فالکن گروپ آف کالجز نے ہر برس کی طرح رواں برس سنہ 2020 میں پھر ایک بار ریکارڈ قایم کیا ہے۔ فالکن کالج کے طالب علم ابرار احمد جو کہ راجستھان کے ایک چھوٹے سے دیہات سے تعلق رکھنے والے خاندان سے ہیں، نیٹ امتحان میں 655 نمبرات حاصل کرکے اقلیتی طبقات میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے اور اس سے وہ سرکاری فری میڈیکل سیٹ کے حقدار بن گئے ہیں۔

نییٹ سنہ 2020 کا امتحان کورونا وائرس وباء کے دوران منعقد کرایا گیا تھا اور اس دشواری میں بھی طلباء نے انٹرنیٹ کے ذریعے اساتذہ کی مسلسل رہنمائی حاصل کی اور اپنی پڑھائی لگن کے ساتھ کرتے رہے۔

نیٹ امتحان میں فالکن کالجز کی شاندار کامیابی

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فالکن کالجز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالسبحان نے بتایا کہ ابرار راجستھان کے ایک چھوٹے سے گھر سے ہے، جس کے والد رکشا چلاتے ہیں اور چھوٹے سے گھر میں ان کا گزارا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس

اس جگہ بجلی کا بھی صحیح انتظام نہیں ہے، تاہم ابرار نے گلی کے کھمبے کی روشنی میں اپنی پڑھائی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس لڑکے کی سخت محنت کو دیکھ کر وہاں کے ایک مقامی این جی آو نے انہیں شاہین فالکن گروپ میں مفت داخلہ دلوایا تھا اور یہیں اس کی مفت رہائش، کھانا، کتابیں، کوچنگ و تمام ضروریات کے ساتھ تربیت مکمل ہوئی۔

واضح رہے کہ فالکن گروپ آف کالجز کے 51 فیصد طلبا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جو ملک بھر کے نیٹ کورسیز میں سب سے زیادہ ہے۔ 10 طلبا نے 600 سے زیادہ نمبرات حاصل کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں فالکن گروپ نے 450 سے زائد نمبر حاصل کیے ہوئے طلباء کے لیے 100 مفت سیٹیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ادارہ نیٹ سنہ 2021 کی تیاری کے لیے مستعد ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.