گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ جنوب کے نومنتخب کانگریس کے رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے ای ٹی وی بھارت سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں انھیں گلبرگہ جنوب سے پہلی مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہاں پچھلے 10 سال سے بی جے پی امیدوار اپوگوڈا کو کامیابی حاصل ہوتی رہی۔ اس بار یہاں کی عوام کانگریس پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔ یہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس میں خاص طور پر پانی اور یوجی ڈی کے مسائل ہے۔ اس کو لیکر الم پربھو پاٹل نے مسائل حل کرنے کے لئے انتخابات کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا۔
اس وعدے کے تحت پانی اور یوجی ڈی کے کام کو بہت جلد پورا کرنے کا تیقن دلایا اور ان کو وزیر کا عہدہ نہیں دیا جانے پر الم پربھو پاٹل کے فالور کی جانب سے ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے حمایتوں سے گزارش کی کہ مجھے وزیر کے عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ پارٹی کے ذمہ داران جو بھی فیصلہ لیں گے مجھے منظور ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی میں اچھے لیڈران ہیں جو پوری ایمان داری کے ساتھ کرناٹک میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ جنوب حلقے کی ترقی کے لیے وزیر اعلی سدرامیا سے ملاقات کر کے زیادہ فنڈ جاری کروا کر یہاں پر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا مطالبہ کریں گے۔
الم پربھو پاٹل نے کہا کہ یہاں پر اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی پارٹی کے جانب سے کانگریس پارٹی کو شکت دینے کے لئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی سے لیکر وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر بڑے بڑے لیڈران نے دورہ کیا تھا۔ لیکن یہاں عوام نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے صاحب کے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے ریاست کرناٹک میں بھاری اکثریت سے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنایا ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے کرناٹک میں عوام کے ترقی کے لئے جو اقدامات کرنا تھا،وہ نہیں کر سکی۔ریاست میں پچھلے تین سال صرف ذات پات کی سیاست اور ذات پات کی نفرت کو فروغ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Bidar Police بیدر میں محکمۂ پولیس کی جانب سے عوامی رابطہ میٹنگ
مزید کہا کہ اس کرناٹک میں تمام طبقے کی عوام نے اتحاد کے ساتھ کانگریس کا انتخاب کیا ہے ۔کانگریس پارٹی نے عوام سے جو بھی گیارنٹی اسکیم کے وعدے کئے ہیں بہت جلد عوام تک پہنچائیں گے۔کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی کامیابی سے سیاست میں نئی تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ اس کا اثر ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی پڑے گا۔