ETV Bharat / state

سعودی عرب میں حقوق نسواں کی جہدکار فلم میکر سمیرہ عزیز سے خصوصی گفتگو

صحافی، شاعر اور فلم میکر سمیرہ عزیز نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے خصوصی بات چیت میں سعودی عرب کے بدلتے منظرنامے، خواتین کی جد و جہد اور اپنی حصولیابیوں اور کاوشوں پر اظہار خیال کیا۔ Exclusive interview with journalist, poet and filmmaker Sameera Aziz

Exclusive interview with journalist, poet and filmmaker Sameera Aziz

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 5:47 PM IST

Updated : Dec 7, 2023, 1:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت میں خواتین کی کافی اہمیت اور عزت: فلم میکر سمیرہ عزیز

بیدر: جدہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی صحافی، فلم میکر اور شاعر سمیرہ عزیز ان کامیاب خواتین میں سے ایک ہیں جو اپنے کام کو ایمانداری، سنجیدگی اور پوری جستجو کے ساتھ کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سمیرہ عزیز نے کہا کہ مجھے بچپن ہی سے شعر و ادب کا ذوق رہا ہے اور جب میں خود شاعری کرنے لگی تو معاشرہ کے مسائل کو اپنی شاعری کا موضوع بنا کر شاعری کرنے لگی، جس کا اثر یہ ہوا کہ مجھے صحافت میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ میں گزشتہ 23 سالوں سے صحافت سے جڑی ہوئی ہوں۔ سمیرہ عزیز نے کہا کہ سماجی مسائل پر میں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ لیکن موجودہ دور ڈیجیٹل کا دور ہے۔ اس لیے سماجی مسائل کو فلم میکنگ کے ذریعہ منظر عام پر لانے کے لیے میں نے کئی شارٹ فلمیں بنائی ہیں اور فلم میکنگ میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے میں نے ہندوستان کے شہر ممبئی میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال میں بھی اردو کی ایک چھوٹی سی بستی آباد ہے: شاعر امتیاز وفا سے خصوصی گفتگو

ہندوستانی خواتین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب میں ممبئی میں رہا کرتی تھی تو میں ہندوستانی خواتین کو دیکھ کر بہت خوش ہوا کرتی تھی۔ یہاں کی خواتین بہت محنتی ہیں۔ شاعری سے لے کر چاند تک پر جانے تک کے تمام شعبہ جات میں ہندوستانی خواتین نے نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہندوستانی خواتین سے میں بے حد متاثر ہوں۔ ای ٹی وی اردو چینل کی اردو ادبی خدمات کے حوالہ سے سمیرہ عزیز نے بتایا کہ وہ ای ٹی وی اردو ہی تھا جس نے مجھے مختلف موقعوں پر منظر عام پر لایا۔ ای ٹی وی بھارت اردو میں خواتین کی کافی اہمیت اور عزت ہے۔

Last Updated : Dec 7, 2023, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.