ETV Bharat / state

یادگیر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے خصوصی بات چیت

ضلع یادگیر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی نے کہا کہ 'ضلع کے کووڈ ہسپتال میں بیڈز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ آکسیجن پلانٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔'

یادگیر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے خصوصی بات چیت
یادگیر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 7:29 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ماہر ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق کووڈ کی تیسری لہر آنے والی ہے مگر یہ لہر کب تک آئے گی یہ پوری طرح کہا نہیں جاسکتا، مگر تیسری لہر آنے سے پہلے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت مکمل طور پر تیار ہے۔

یادگیر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے خصوصی بات چیت

ڈاکٹر اندومتی نے کہا کہ 'ضلع کے کووڈ ہسپتال میں بیڈز میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ آکسیجن پلانٹ بھی قائم کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے آکسیجن کے مسائل آئندہ پیدا نہیں ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یادگیر ضلع کے علاوہ تعلقہ جات میں بھی بستروں میں اضافہ کیا گیا ہے، شاہ پور تعلقہ اور سرپور کے سرکاری دواخانوں کے علاوہ پرائمری ہیلتھ سینٹرس میں بھی بچوں کی صحت کے تعلق سے کام شروع کیا گیا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اسکیننگ مشین صرف ایک ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی تھی، لوگوں کو گھنٹوں رپورٹ کا انتظار کرنا پڑ رہا تھا جس کو دیکھتے ہوئے ایک اور اسکیننگ مشین کی درخواست کی گئی ہے جو بہت جلد ضلع کو مہیا ہوجائے گی۔'

اس کے علاوہ بچوں کی صحت کے تعلق سے جانکاری لی جارہی ہے ضلع کے سرکاری دواخانوں کے لیے 16 ڈاکٹرز کا تقرر عمل میں آیا ہے جن میں چھ ماہر ڈاکٹرس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر سرکاری 12 ڈاکٹروں سے بھی بات ہو چکی ہے وہ بھی مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: عوام سے ویکسین لینے کی اپیل

ڈاکٹر اندومتی نے کہا کہ 'ضلع کے علاوہ تعلقہ جات میں بھی بچوں کا سروے کیا جارہا ہے اور بچوں کے لیے خصوصی بستر تیار کیے جارہے ہیں۔'

بچوں کی حفاظت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'بے وجہ اپنے بچوں کو گھر سے باہر نہ لے کر جائیں۔' انہوں نے بچوں کی صحت پر خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.