سابق وزیر اعظم و جے ڈی ایس رہنما ایچ ڈی دیو گوڑا کورونا مثبت ہونے کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔
اس بات کی جانکاری انہوں نے خود بدھ کے روز ٹویٹ کر کے دی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، 'میری اہلیہ چینما اور میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ہم دونوں اور خاندان کے دیگر افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ گذشتہ کچھ روز میں جو بھی ہمارے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا ٹسٹ کروالیں۔ میری پارٹی کارکنوں اور خیر خواہوں سے گزارش ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں۔'
مزید پڑھیں:
انسداد کووِڈ 19 کی ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفہ ضروری کیوں؟
اس پر وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ میں ڈاکٹروں سے رابطہ میں ہوں اور میں ذاتی طور پر معلومات حاصل کر رہا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔