بنگلورو: سابق مرکزی وزیر اور جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما سی ایم ابراھیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ EX Central Minister CM Ibrahim Exclusively Talk To ETV Bharat Urdu National
سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراھیم نےکہا کہ پی ایف آئی پر پابندی لگائی جاتی ہے تو آر ایس آر ایس پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاسکتی ہے۔ مرکزی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں نا کام ثابت ہوئی ہے۔ ملک میں مہنگائی آسمان پر ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف سنجیدہ موضوع پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام لگا کر پی ایف آئی پر پابندی عائد کی ہے۔ بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے مسلمانوں کو ہدف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آر ایس ایس کے خلاف کئی ثبوت ہونے کے باوجود اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔
انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ سیکولرزم کی بات کر نے والی کانگریس پارٹی مسلمانوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کر رہی ہے۔ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں پی ایف ای کے نام پر کئی مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ کانگریس خاموش ہے۔ کانگریس پارٹی اور مسلمانوں کے درمیان دوری بنتی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات پولیس نے پی ایف آئی سے روابط کے الزام میں ایک مدرسہ کو سیل کردیا
انہوں نے بھارت جوڑو یاترا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس یاترا سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ کانگریس میں ایک بھی مضبوط رہنما نہیں ہے۔ اس لیے آج کرناٹک سے ملیکارجن کھڑگے کا نام لیا جارہا ہے۔ اس لیے کرناٹک میں کانگریس کے کئی رہنما جنتادل سیکولر پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنےوالے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جنتادل سیکولر پارٹی کی حکومت ہنے گی۔ EX Central Minister CM Ibrahim Exclusively Talk To ETV Bharat Urdu National