ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election گلبرگہ شمال کانگریس کی امیدوار کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو

کانگریس کی امیدوار کنیز فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننے والی ہے۔ اس بار ریاست بھر میں کانگریس کی لہر ہے۔ گلبرگہ امن اور بھائی چارگی کا گہوارہ رہا ہے۔

گلبرگہ شمال کانگریس کی امیدوار کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو

author img

By

Published : May 8, 2023, 8:42 PM IST

گلبرگہ شمال کانگریس کی امیدوار کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں دس مئی کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہونے ہیں۔ گلبرگہ میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ گلبرگہ شمال سے کانگریس پارٹی کی امیدوار کنیز فاطمہ ہیں۔ ریاست میں ہونے والی اسمبلی انتخابات کو لے کر ای ٹی وی بھارت سے انہوں نے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2018 میں مرحوم قمر السلام کے انتقال کے بعد انہیں سیاست میں آنا پڑا۔ بتا دیں کہ سنہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کنیز فاطمہ کو کانگریس پارٹی سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بھی گلبرگہ شمال سے کانگریس پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا ہے۔ ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننے والی ہے۔ اس بار ریاست بھر میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے۔ گلبرگہ امن اور بھائی چارگی کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں پر سب سے زیادہ مسلم ووٹرس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلبرگہ میں کُل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان‌ میں‌ مسلم‌ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار ہے۔ یہاں پر پچھلے 3 میاد تک مسلم امیدوار کی کامیابی رہی ہے۔ سنہ 2018 میں مجھے کانگریس سے کامیاب ملی تھی۔ مرحوم قمر السلام نے یہاں ہمیشہ اتحاد کو قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس لیے یہاں کے اتحاد کو ہمیشہ برقرار رکھنے کے لئے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کو آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election ملکارجن کھڑگے کا گلبرگہ دورہ، کنیز فاطمہ کیلئے ووٹ کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.