ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام شاعر مبین احمد زخم کی کتاب جذبات کا رسم اجراء اور ایس ایس ایل سی، پی یو سی، پروفیشنل کورس میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے صدر اڈوکیٹ عبدالجبار گولہ نے کہا کہ تعمیر ملت کا اہم مقصد اردو ادب زبان کی ترقی اور مسلم طلبا کی ترقی کے لیے خدمات انجام دینا ہے۔ اس لیے اس طرح کے اجلاس منعقد کرکے اردو ادیبوں شاعروں اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے مسلم طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تاکہ مسلم طلبا اور ترقی کر سکیں۔
اگر کسی سماج کو ترقی کرنا ہے تو سب سے پہلے اس سماج کے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی سماج ترقی نہیں کر سکتا۔ اس لیے تعمیر ملت سماج کی ترقی کے لیے طلبا کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے زور دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔