بیدر: کرناٹک میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد، سدارامیا حکومت نے مختلف اضلاع کے انچارج وزراء کا تقرر کیا ھے۔ اسی ضمن میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر و بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی کے رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے کو بیدر ضلع کا نگران وزیر بنایا گیا ہے، اس سے قبل بھی کانگریس حکومت میں انہیں بیدر ضلع کا نگران وزیر بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں ایشور کھنڈرے محکمہ جنگلات و ماحولیات کے ریاستی وزیر ہیں۔
حکومتی اعلان کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار بنگلورو شہر کے انچارج ہوں گے۔ جی پر میشور - ٹمکورو، ایچ کے پائل- گدگ، کے ایچ منیپا۔ بنگلورو د یہی، رام لنگاریڈی رام نگر ، کے جے جارج- چکمگلورو، ایم بی پاٹل وجے پور، دنیش گنڈوراؤ۔ جنوبی کنڑ اور ایچ سی مہادیو پا۔ میسور ۔ ضلع نگران وزیر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: Congress Govt کانگریس کے اقتدار میں عوام خوف سے آزاد رہیں گے، کرناٹک وزیراعلی
اس اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ستیش جار کی ہولی بیل گاوی ضلع کے انچارج منسٹر رہیں گے۔ پرینک کھر گے گلبرگہ۔ شیوانند پائل باویری، بی زیڈ ضمیر احمد خان وجے نگر ، شرن بسپا درشن پور- یادگیر ، ایشور کھنڈرے بیدر، این چیلیو وار یا سوامی منڈیا، الیس ایس ملیکار جن داو نگیرے، سنتوش لاڈ دھارواڑ، ڈاکٹر شرن پر کاش پاٹل۔ رائچور اور آربی تیما پور - باگل کوٹ۔ کے پینکٹیش کو چامراج نگر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شیوراج تھنگڑ گی۔ کوپل، ڈی سدھا کر چترادرگہ، بی ناگیندر بلاری، کے ایس راجنا۔ ہاسن ، بی ایس سریش کولار ، لکشمی ہیبالکر۔ اڈ پی، منکال دیدیا۔ شمالی کنڑ ا، مدھو بنگار یا شیموگہ ، ڈاکٹر ایم سی سدھا کر۔ چکبالاپور اور این ایس بوس راجو کوڈو گو کے ضلع نگران ہوں گے۔