ETV Bharat / state

English Education in Govt Urdu School: یادگیر کے سرکاری اردو اسکول میں انگریزی تعلیم کا نظم

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 2:23 PM IST

ضلع یادگیر تعلیم کے اعتبار سے ریاست کرناٹک میں سب سے نیچے درجے پر ہے اور حکومت کرناٹکا نے بھی یادگیر ضلع کو ایک پسماندہ ضلع قرار دیا ہے۔ Yadgir backward district declared

یادگیر کے سرکاری اردو اسکول میں انگریزی تعلیم کا نظم

یادگیر میں اردو سرکاری مدارس میں طلباء و طالبات کی گھٹتی ہوئی تعداد سب سے بڑا مسئلہ ہے- وہیں چند اسکولز اور اساتذہ ایسے بھی ہیں جو اپنے اسکول کی ترقی کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ Lack of students in Urdu government madrasas

ایک ایسا ہی سرکاری اردو اسکول یادگیر کے تعلقہ شورا پور میں واقع ہے جہاں دیواروں پر اردو زبان میں نصیحت آمیز اقوال کے ذریعے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق اور تہذیب کا درس بھی دیا جاتا ہے۔ Educational activities in Yadgir

یہاں اسکول ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی School Development and Management Committee نے پچھلے پانچ سالوں سے اپنے خرچ پر ٹیچرز کو رکھ کر سرکاری اردو اسکول میں نرسری انگریزی تعلیم کا نظم کیا ہے۔

ایسے مستحق لوگ جو اپنے بچوں کو پرائیویٹ انگریزی اسکول میں داخلہ نہیں کروا سکتے ایسے بچوں کے لیے بنیادی انگریزی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اردو سرکاری اسکول میں انگریزی زبان میں نرسری کی تعلیم شروع کی ہے۔ جو پچھلے پانچ سالوں سے جاری ہے۔ English education started in Urdu government school Yadgir

اس اردو سرکاری اسکول میں طلبہ و طالبات کے لیے ایک لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر بچے اپنی پسند کی کہانیاں، دینیات اور لطیفوں کی کتابوں کے علاوہ دیگر کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ Library in Urdu Government School Yadgir

اساتذہ کی محنت اور اسکول مین ڈولپمنٹ اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہر سال اس اسکول میں طلبا کے داخلوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذاکر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اسکول کے طلبہ کی تعداد 245 ہے ریاست کرناٹک کے اردو اسکولز میں جہاں طلباء کی تعداد گھٹ رہی ہے وہیں اساتذہ کی محنت اور کمیٹی کے تمام اراکین کی خصوصی دلچسپی اور ذمہ داری کی وجہ سے ہر سال اس اسکول میں طلبہ کے داخلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔'

طلبا احتشام اور عرشیہ انجم نے بتایا کہ 'جب بھی ہمیں خالی پیریڈ ملتا ہے تو ہم لوگ اسکول کی لائبریری میں جاکر دینیات اور کہانیاں کی کتابیں پڑھتے ہیں۔'

وہیں طلبہ کے اہل خانہ نے محکمۂ تعلیمات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سکول کو ہائی اسکول کا درجہ دیا جائے تاکہ بچوں کو اول جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کی تعلیم ایک ہی اسکول سے حاصل کر سکے۔'

اسکول ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے صدر شکیل احمد قریشی نے کہا کہ 'اسکول کے تمام اساتذہ کافی محنت کرتے ہیں ہم لوگوں نے محکمۂ تعلیمات کو اس اسکول میں مزید اساتذہ کا تقرر کرنے کی درخواست کی ہے اس اسکول میں جہاں دس ٹیچرز کی ضرورت ہے جس میں سے فی الحال چار ٹیچرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں مزید ٹیچر کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوٹے۔ بچے اچھی طرح سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور اپنا وطن کا نام روشن کریں۔' Lack of teachers in Urdu Government School Yadgir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.