اطلاع کے مطابق گلبرگہ شہرمیں واقع گلبرگہ یونیورسیٹی میں ایک بجلی ملازم بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر کام کر رہا تھا، تبھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے ملازم کی موت ہو گئی جس کی شناخت ابراھیم کے طور پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شہر میں تیز آندھی طوفان کے آنے سے علاقے میں برقی سربراہی منقطع ہو گئی تھی جس کو ٹھیک کرنے کے غرض سے بجلی ملازم کھمبے پر چڑھا ہوا تھا تھی یہ واقعہ پیش آیا۔