ضلع یادگیر میں بھی کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن شاخ یادگیر کے انتخابات ہوئے جس میں ضلع صدر کے طور پر ملپا منتخب ہوئے جبکہ ریاستی ایگزیکٹیو ممبر کے لئے رگھوویندر منتخب ہوئے۔ Journalists Elections in Yadgir
اس موقع پر ملکارجن الیکشن آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع یادگیر کے صدر کے لیے آج پریس کلب یادگیر میں انتخابات عمل میں آئے جس میں سب سے زیادہ ووٹ ملپا کو حاصل ہوئے جب کہ ریاستی کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر کے طور پر رگھوویندر کا انتخاب عمل میں آیا۔ Journalists Elections in Karnataka
انتخابات پرامن ہوئے۔ نو منتخب صدر کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن شاخ یادگیر ملپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیاجبکہ راگھویندر ریاستی کمیٹی کے ممبر نے کہا کہ یادگیر ضلع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ریاست میں سو فی صد ووٹنگ صرف یادگیر ضلع میں ہوئی ہے جس کے لیے میں تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔