ETV Bharat / state

یادگیر: عید گاہ میں نماز عید الفطر ادا نہیں کی جائے گی

کرناٹک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے 15 دن کے جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ریاستی حکومت نے 14 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس میں صرف اشیائے ضروریہ کو چھوڑ کر تمام کاروباری دکانیں بند ہیں۔ اس کے علاوہ تمام عبادت گاہوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جلسے جلوس اور کسی قسم کے کوئی عوامی اجلاس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

mansoor ahmad
منصور احمد
author img

By

Published : May 13, 2021, 9:11 AM IST

ایسے میں پہلے جمعۃ الوداع، شب قدر اور اب نماز عید الفطر پر مساجد اور عید گاہوں میں ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قدیم عید گاہ کمیٹی کے صدر منصور احمد افغان یادگیر نے بتایا کہ اس بار عید گاہ میں نماز عید الفطر ادا نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں عوام پریشان ہیں۔ ایسے میں ہم تمام سے اپیل کرتے ہیں کہ عید الفطر نہایت سادگی کے ساتھ منائیں اور اپنی دعاؤں میں ملک میں امن و امان، بھائی چارہ اور خاص کر کورونا کے خاتمے کے لیے اللہ رب العزت کے آگے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں کیونکہ دعاؤں میں بہت اثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

یادگیر ضلع کے لیے 10 وینٹی لیٹرز منظور

اللہ تعالیٰ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ اور عید الفطر کے صدقہ طفیل ضرور اس کورونا وبا سے ہم سب کو محفوظ رکھتے ہوئے اس کا خاتمہ فرمائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.