بیدر: ڈاکٹر سیّد حسام الدین قادری عزیر نے کہاکہ یکم ربیع الاوّل تا 12ربیع الاوّل تک روزانہ مقامی وبیرونی علمائے دین و واعظین کے خطابات روزانہ بعدنمازعشاء(۹ بجے شب)منعقد ہوں گے۔EID Milad Ul Nabi 2022 Poster Launch In Bidar Karnataka
اس کی تفصیل اس طرح ہے یکم ربیع الاوّل بروز چہارشنبہ مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین کامل فقہ جامعہ نظامیہ ناظم معھد انوارالقرآن بیدر بعنوان شان مصطفےٰﷺ کا اظہار وقت کی ضرورت، 2ربیع الاوّل بروز جمعرات مولانا مفتی حافظ محمد جاوید احمد نظامی امام وخطیب کالی مسجد (موتی مسجد )بعنوان خیر اُمت کا اپنے نبیﷺ سے تعلق،3ربیع الاوّل بروزجمعہ ضرت علا ّمہ مولانا محمد معز الدین قاسم بخاری کامل جامعہ نظامیہ صدر مدرس دارالعلوم حسینیہ گلبرگہ بعنوان معجزات سیّدالانبیاءﷺ ماضی اور حال ،4ربیع الاوّل بروزہفتہ سیّد سراج الدین کامل الحدیث جامعہ نظامیہ بانی ناظم جامعہ روضة البنات بعنوان شان رسالت میں گستاخی عالمی سازش کا حصہ اور اُمت کی ذمہداری، 5ربیع الاوّل بروز اتوارعلامہ مولانا محمد حنیف قادری نظامی بانی مدرسہ انوار فاطمہ یمنگور ضلع کرنول بعنوان موجودہ دور کے چیالنجس سیرت پاک کی روشنی میں، 7ربیع الاوّل بروز منگل مولانا مفتی حافظ محمد فیاض الدین نظامی کامل فقہ جامعہ نظامیہ وصدرنائب قاضی بیدروخطیب جامع مسجد بیدر بعنوان حضور صلعم کے منسوب افراد اشیاءاور آثار کی اہمیت ، 8ربیع الاوّل بروز چہارشنبہ حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد لطیف احمد قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ ،امام مکہ مسجد حیدرآباد بعنوان عدالت مصطفوی ﷺاور دور حاضر 9ربیع الاوّل بروزجمعرات حضرت علامہ مفتی حافظ و قاری ڈاکٹر سیّدشاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری پرنسپال ایسیموی کالج حیدرآبادبعنوان امام الانبیاءاور کثرت نکاح کی حکمتیں۔ 10ربیع الاوّل بروزجمعہ حضرت مولاناسیّدشاہ من اﷲ علوی شطاری معتمد عمومی آل انڈیامشائخ بورڈ حیدرآبادبعنوان وصال مصطفےٰ ﷺ کی اعجاازی شان، 12ربیع الاوّل بروز اتوار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجیب خان نقشبندی نظامی بانی جامعہ طیبہ کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان جشن میلاد النبیﷺ کو مخاطب کریں گے،
یہ بھی پڑھیں:Allama Yuossef Al Qaradawi Demise علامہ یوسف القرضاوی کا انتقال
12ربیع الاوّل بروزاتوار بعدنمازعشاءموئے مبارک سرکار دوعالم ﷺ کی زیارت زیر نگرانی ڈاکٹر سیّد حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دارالقضاءت بیدر بصدعقیدت واحترام کروائی جائیگی۔ان محافل کا قمری تواریخ سے آغاز ہوگا۔ سیّداویس احمد قادری برادر قاضی نے شمع رسالت کے پروانوں و توحیدکے متوالوں سے گذارش کی ہے کہ مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام علیحدہ سے رہیگا۔EID Milad Ul Nabi 2022 Poster Launch In Bidar Karnataka