ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ہر سال ماہ محرم الحرام کے ایک ماہ پہلے سے دیگر تقریبات کے لئے تیاریاں شروع کی جاتی تھی۔
تاہم اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے ماہ محرم الحرام کے تقریبات کو سادگی کے ساتھ منانے پر عقیدت مند مجبور ہیں۔
اس موقع پر گلبرگہ ایرانی شیعہ تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ ہر سال یہاں امام باڑہ میں یکم محرم الحرام سے قبل سے ہی تیاریاں شروع کی جاتی رہی ہیں۔
تاہم اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے امام باڑہ میں مجلس، مرثیہ، ماتم کو سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے:'توہین رسالت ناقابل معافی جرم'
ہر سال یہاں کے پوری سرکل، پولیس اسٹیشن روڈ میں جلوس نکالا جاتا تھا۔
اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے جلوس کے بارے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔