ETV Bharat / state

Education Department Of Bidar تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھنی چاہیے

محکمہ پبلک ایجوکیشن بیدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم پاشا نے کہا کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی مہارت حاصل کرنی چاہیے۔Education Department Of Bidar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 8:45 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں شہر کے معروف تعلیمی ادارہ گرو نانک پبلک اسکول کے دسویں جماعت کے طلباء کے سالانہ کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ۔بچوں کے درمیان اسپورٹس فیسٹول کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا ۔

اس موقع پرمحکمہ پبلک ایجوکیشن بیدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم پاشا نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا تعین زیادہ تر اقتصادی ترقی پر ہوتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا چاہیے کہ تعلیم اور کھیل بھی اس کی تکمیل کرتے ہیں۔ کھیل طلباء میں نظم و ضبط پیدا کرتے ہیں۔ یہ جسمانی اور ذہنی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ کھیلوں کے شعبے کی ترقی پر بھی زور دیا جانا چاہیے۔اساتذہ اور والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں میں اچھے اخلاق پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانا چاہیے۔ جس کے لئے نوجوانوں کو صحت پر توجہ دینی ہوگی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے ۔بیدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کرشنپا نے کہا کہ بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہیں ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ضلع کی شان بڑھنی چاہئے۔ گرو نانک تعلیمی ادارہ اپنی نظم و ضبط تعلیمی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Election 2023 کرناٹک میں عآپ نے گرام سمپرک ابھیان کی شروعات کی

گرو نانک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی نائب صدر ریشما کور جو اس پروگرام کی صدارت کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ آج کل بچے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ جس سے ان کی جسمانی نشورنما نہیں پا رہی ہے انہوں نے کہا کہ والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ ریشما کور نے بچوں میں غذا کے حوالے سے کہاکہ
طلباء کو اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور کھانا کھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنک فوڈ سے دور رہنا چاہیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ایجوکیشن بیدر فرقان، ای سی او خورشید قادری، اسکول پرنسپل این۔ راجو، امجد علی، عارف ہادی، ہنومان ودیگر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.