ETV Bharat / state

MA Samad Passed Away اردو روزنامہ کے ایڈیٹر ایم اے صمد کا انتقال

ایم اے صمد جو کہ اردو روزنامہ کے ایڈیٹر تھے، انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگدل میں 31/ جولائی پیر کے روز ظہر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بگدل شریف میں مفتی محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی ضلع بیدر نے پڑھائی۔

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 4:40 PM IST

MA Samad Passed Away
MA Samad Passed Away

بیدر: بیدر شہر کا اُردو روزنامہ ”حیدرآباد کرناٹک“ جو کہ تقریباً 64 سالہ قدیم ہے اس کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی ایم اے صمد ولد ایم اے حمید مرحوم بانی مدیر اعلیٰ روزنامہ ''حیدرآباد کرناٹک'' بیدر (59سالہ)کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا۔ ایم اے صمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگدل میں 31/ جولائی 2023، بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد، بگدل شریف میں مفتی محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی ضلع بیدر نے پڑھائی۔ اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت مردان غیب رحمتہ اللہ علیہ، بگدل شریف میں عمل میں آئی۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں ضلع بیدر کے مختلف مقامات جیسے بسواکلیان، مناکھیلی، نرنہ، بیدر، کمٹھانہ، چٹگوپہ، ہمنا آباد وغیرہ سے کثیر تعداد میں سیاست دان، ماہرین تعلیم، صحافی، مصنفین، سماجی کارکنان وغیرہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کے جنازہ میں خصوصاً نوجوانوں کی کثیر تعداد جلوس جنازہ میں دیکھنے کو ملی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 کم عمر لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ مرحوم ایم اے صمد انتہائی منکسر المزاج اور قناعت پسند شخص تھے۔ انہوں نے ساری زندگی اپنے والد ایم اے حمید کے زیر سایہ اُردو صحافت کی خدمت میں چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ لگادیا۔ کنڑی زبان سے اُردو میں خبروں کا ترجمہ کرنے میں ماہر تھے۔ اپنے کام سے کام رکھنا، اور دوسروں کے معاملات سے دوری بنائے رکھنا ان کے مزاج کا حصہ تھا۔ سیاست دانوں سے دوری کو ضروری سمجھتے تھے۔

آزادی کے بعد سے اب تک کی بیدر ضلع اور علاقہ کلیان کرناٹک کی تاریخ سیاسی حوالے سے انہیں ازبر تھی۔ دوستی میں محتاط تھے۔ اپنے بھائیوں اور بچوں پر جان چھڑکتے تھے۔ ایم اے صمد کے برادران خورد عبدالسمیع، عبدالعلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ ''حیدرآباد کرناٹک'' بیدر، عبدالحفیظ، محمد فراست علی ایڈووکیٹ، عبدالمبین، محمد محی الدین اور محمد اظہر الدین نے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔ ان کے فاتحہ سیوم یکم اگست کی صبح 8/ بجے جامع مسجد بگدل شریف میں منعقد ہوئی۔ زائد تفصیلات کے لیے 9242129491 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.