ETV Bharat / state

ضمیر احمد خان کے یہاں چھاپے ماری سیاسی انتقام: سدارامیا

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Aug 7, 2021, 1:33 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار نے ضمیر احمد کے رہائش گاہ اور دیگر مقامات پر چھاپے ماری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیاسی انتقام ہے۔

کانگریس نے ضمیر احمد خان کے یہاں چھاپے ماری کو سیاسی انتقام قرار دیا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سدارامیا نے جمعرات کو ایم ایل اے ضمیر احمد پر ای ڈی کے چھاپوں پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا

سدارامیا نے اینفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کیے گئے چھاپوں کے متعلق رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ چھاپے سیاسی حربہ ہیں جو بی جے پی اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے اقتدار والی حکومت سیاسی انتقام کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

کانگریس رہنما ڈی کے شیوکمار
کانگریس رہنما ڈی کے شیوکمار

یہ بھی پڑھیں: کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے دفاتر اور رہائش گاہوں پرای ڈی کا چھاپہ

اس سے قبل کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بھی چھاپوں کی مذمت کی اور مزید کہا کہ یہ ضمیر احمد کو ہراساں کرنے کی کوشش تھی۔

شیوکمار نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ بی جے پی لیڈروں پر چھاپے کیوں نہیں مارے جا رہے ہیں اور صرف کانگریس رہنماؤں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Last Updated : Aug 7, 2021, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.