ETV Bharat / state

ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا - ایس ڈی پی آئی کے نیشنل سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی

ایس ڈی پی آئی کے نیشنل سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دسمبر 2020 میں ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں ایس ڈی پی آئی پارٹی کے متعدد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Dr. Taslim Ahmad Rahmani visited Gulbarga city
ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:49 PM IST

ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ کرناٹک میں لوگ بڑی تعداد میں ایس ڈی پی آئی پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلور ڈی جے ہلی فسادات کے سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور پارٹی کے رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جبکہ ایس ڈی پی آئی ایک سیکولر پارٹی ہے اور کرناٹک میں عوامی خدمات کا ایک ریکارڈ رکھتی ہے۔

ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا

انہوں نے کرناٹک میں ایس ڈی پی آئی کو ختم کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پارٹی پر لگائے جارہے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری نے ڈی جے ہلی فسادات میں گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور بے قصور افراد کی رہائی کےلیے ہرممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.