ETV Bharat / state

الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر ممتاز احمد خان کا انتقال

الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ممتاز احمد خان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر ممتاز احمد خان انتقال کا انتقال

author img

By

Published : May 28, 2021, 1:32 PM IST

ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی شخصیت بھی الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے متعدد بانیوں میں سے ایک ہے اور وہ شہر کے معروف اردو پبلیکیشن سالار ڈیلی کے بھی بانی رہے۔

ڈاکٹر ممتاز خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پرو - چانسلر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیے تھے۔

ڈاکٹر ممتاز احمد خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سنہ 1966 میں الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کی بنیاد رکھی تھی اور آج اس تعلیمی تحریک کے 200 سے زائد ادارے ملک بھر میں طلباء کو عمدہ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر بنگلور میں الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے کئی ادارے ہیں جو مختلف میدانوں میں جیسے پری - یونیورسٹی، ڈگری کالج، پوسٹ گریجویشن، مینیجمنٹ، فارمیسی اور لاء کالج میں تعلیم کو فروع دیا جارہا ہے۔

غور طلب ہے کہ ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی 1935 میں ٹرچی تامل ناڈو میں پیدائش ہوئی تھی، سنہ 1963 میں انہوں نے چنئی کی مدراس یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور شادی کے بعد انہوں نے ایم ایس سرجری کی پڑھائی چنئی ہی کے اسٹینلی میڈیکل کالج سے مکمل کی اور سنہ 1965 میں انہوں نے بنگلورو کی جانب رخ کیا۔

سنہ 1966 میں اس وقت کی ماہر تعلیم عباسیہ بیگم کی قیادت میں ڈاکٹر ممتاز احمد خان و دیگر ساتھیوں نے الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کی بنیاد رکھی تاکہ ریاست کے غریب اقلیتی طلباء عمدہ تعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔

ڈاکٹر ممتاز احمد خان کو نمایاں کارگردگی کے لیے نامور ایوارڈز سے نوازا گیا جس میں کیمپے گوڈا ایوارڈ، کرناٹک راجیوتسوہ ایوارڈ، جونیئر جئیس ایوارڈ اور پبلک رلیشن سوسائٹی آف انڈیا ایوارڈ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.