ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ریاستی وزیرشنکر بی پاٹل نےاینیمل اینڈ فشریز سائنسز یونیورسٹی میں منعقد پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے کئی اسکیمات سے متعلق تفصیلات بتائی ۔ریاستی حکومت کے وزیر پربھو بی چوہان نے کہا کہ یہ کانفرنس ریاست کے ہر ضلع میں اس مقصد کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے کہ حکومت کے منصوبے عوام تک پہنچے اور کرناٹک کے 6 کروڑ عوام کی ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے حکومت نے درج فہرست ذاتوں کے لیے ریزرویشن کو 15 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اور درج فہرست قبائل کے 3 فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 7 فیصد کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بسواکلیان میں 6 کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اور باسواکلیان کو سیاحتی مرکز بننا چاہئے۔ریاستی وزیر آچار ہلپا نے کہا کہ ہماری حکومت معاشرے کے پسماندہ لوگوں کو آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کے مقصد سے کئی پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔ کوویڈ کے دوران کئی ممالک کو کوویڈ کے اثرات کی وجہ سے بہت سی اموات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ہمارے وزیراعظم نے ملک کے لوگوں کو مفت ویکسین دینے کے علاوہ کئی ممالک کو کوویڈ ویکسین دی ہے۔ بیدر کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ یہ پروگرام میرے حلقے میں چل رہا ہے۔ نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار ملنا چاہیے۔
اسی موقع پر مختلف محکموں سے سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والے مستحقین میں کلیم پیپرز تقسیم کئے گئے۔ریاستی صنعتی اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین ڈاکٹر شیلیندر، بسواکلیان کے ایم ایل اے شرانو سلاگار، قانون ساز کونسل کے رکن رگھوناتھ راؤ ملکاپورے، بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بابووالی، گرام پنچایت صدر سپنا سنجو کمار، ضلع بیدر ڈپٹی کمشنر گوویندریڈی، ضلع پنچایت چیف آفیسر۔ شلپا ایم، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنا بسوانا ضلعی سطح کے مختلف محکموں کے افسران اور ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے آئے ہوئے سرکاری اسکیمات کے استفادہ کنندگان سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں:Mobile Planetarium ضلعی سطح پر کم از کم ایک پلانٹیریم قائم کرنے کی ضرورت ہے، ایم ایل اے بنڈپا