ETV Bharat / state

کرناٹک: رہنمایانہ ہدایات کے مطابق حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : May 20, 2020, 11:47 AM IST

ریاست کرناٹک میں حجام کی دکانوں اور سیلونز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ یہ گذشتہ 57 دنوں سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بند تھے۔

Dos and don'ts issued for re-opening barber shops in Karnataka
کرناٹک: رہنمایانہ ہدایات کے مطابق حجام کی دوکانیں کھولنے کی اجازت

کرناٹک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے تمام حجام کی دکانوں، ہیرکٹنگ سیلون اور پارلرز سے کہا گیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے تازہ ترین رہنمایانہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق بخار، نزلہ، کھانسی اور گلے میں درد والے شخص کا داخلہ حجام کی دکان میں ممنوع رہے گا جبکہ گاہک اور عملہ کے ارکان کے ماسک پہننے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عملہ کو لازمی طور پر ہر وقت چہرہ پر ماسک، ہیڈ کوور اور ایپرون پہننا ہوگا اور ہر گاہک کےلیے ایک نیا ڈسپوسیبل پیپر تولیہ کا استعمال کرنا ہوگا۔

عملہ کے ارکان کو بال تراشنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا ہوگا اور دکان کے دروازے پر گاہکوں کے لیے سنیٹائزر فراہم کرنا ہوگا۔

محکمہ صحت کی جانب سے ٹوکن نظام کو اپنانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے اور دکان میں گاہکوں کو بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ایک میٹر فاصلہ کو برقرار رکھا جاسکے۔ دن میں دو بار سارے علاقہ کو ایک فیصدی سوڈیم ہائیپوکلورائیڈ محلول سے صاف کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے جبکہ ہر دوکاندار کو تمام رہنمایانہ ہدایت پر عمل پیرا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مزید معلومات کےلیے ریاستی حکومت کی ویب سائٹ https://karunadu.karnataka.gov.in/hfw کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.