ETV Bharat / state

ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں: ڈاکٹر وارد - Warad Hospital

ضلع یادگیرکے وارَد ہسپتال کے ڈاکٹر وارد نے کہا کہ 'پرائمری ہیلتھ سنٹرز کے ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ وقت پر اپنی ڈیوٹی انجام دیں اور دیہات کے مریضوں کا بہترعلاج کریں تاکہ انہیں شہر کے سرکاری ہسپتال میں آنے کی ضرورت نہ پڑے۔'

ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں: ڈاکٹر وارد

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 9:41 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع وارد ہسپتال کے ڈاکٹر وارد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ویکسین لینے کی وجہ سے لوگوں میں ان دنوں سانس لینے میں تکلیف، کھانسی، تیز بخار جیسے امراض میں کمی آرہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یادگیر ضلع سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دیہاتوں میں پرائمری ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کی دیکھ بھال صحیح طرح سے اور وقت پر نہیں ہو رہی ہے۔' جس کی وجہ سے یہ مریض شہر کے سرکاری ہسپتال کی طرف رُخ کر رہے ہیں۔'

ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں: ڈاکٹر وارد

انہوں نے کہا کہ 'پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرس بھی سنجیدگی سے کام نہیں کر رہے ہیں۔'

ڈاکٹر وارد نے کہا کہ 'وڈگرہ، علی پور، رام سمندر وہ دیگر پرائمری ہیلتھ سنٹرز کے ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ وقت پر اپنی ڈیوٹی انجام دیں اور دیہات کے مریضوں کا بہتر علاج کریں تاکہ انہیں شہر کے سرکاری ہسپتال میں آنے کی ضرورت نہ پڑے۔'

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: دو اکتوبر کو صحافیوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

انہوں نے شہر میں ان دنوں خاص کر بچوں میں ڈینگو، ملیریا جیسے امراض کے اضافے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ بلدیہ کو چاہیے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر اس موسمی امراض کا حل تلاش کریں اور مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.