ETV Bharat / state

' منوسمرتی کو70 برس پرانے دستور سے ڈر کیوں؟'

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 9:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں سی اے اے،این آر سی،این پی آر کے خلاف شہر کے ایک اسکول میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان 'دستور بچاؤ' احتجاج کیا گیا۔

عظیم الشان جلسہ بعنوان دستور بچاؤ آندولن منعقد

یادگیر کے احتجاجی جلسے میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پڑ پوتے راج رتن امبیڈکر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کہا کہ ہزاروں برس پرانے منوسمرتی کو 70 برس پرانے دستور سے ڈر کیوں لگ رہا ہے؟

انھوں نے نام نہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ آج دستور کے سبب ہی پسماندہ طبقات کے لوگ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور کلاس ون افسر بن پائے ہیں لیکن چند اعلی طبقہ کے لوگوں کی کوشش ہے کہ دستور کو ہی بدل دیا جائے تاکہ پسماندہ طبقہ دوبارہ تنزلی کا شکار ہوجائے۔

اس موقع پر راج رتن امبیڈکر نے سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے علاوہ ای وی ایم سے متعلق بھی تفصیل سے اپنی بات رکھی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دستور مخالف کام کر رہی ہے عام لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے جس کی حق کے لیے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے پوری زندگی لگا دی تھی آج حکومت اسی حق سے عام لوگوں کو محروم کرنا چاہتی ہے، مرکزی حکومت کے اس طرح کی حرکتوں سے جمہوری حقوق کی پامالی ہورہی ہے.

اس موقع پر حبیب اللہ سرمست، ہنمے گوڈا کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر گلبرگہ، یادگیر، شاہ پور کے کانگریس، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، اور جنتا دل سیکولر پارٹی کے قائدین کے علاوہ دلت سنگھرش سمیتی کے ساتھ کی غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کے ہمراہ مرد وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.