ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کی وباء نہایت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کی کمی ہے، تو کہیں آشا ورکرز کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان حالات میں ریاستی حکومت نے اساتذہ کو کووڈ-19 کے سروے کی ذمیداری سونپی ہے۔
کمار سوامی کا بی جے پی اور کانگریس پر الزام
اس سلسلے میں آج 'کرناٹک ٹیچرز ایسوسی ایشن' کے وفد نے ریاستی وزیر برائے تعلیم سوریش کمار سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی۔ ان کی مانگ ہے کہ اساتذہ کو کووڈ-19 کی ذمیداری نہ دی جائے یا پھر انہیں کووڈ-19 سروے کے دوران ضروری اشیاء جیسے ماسک، سینیٹائزر یا پی پی ای کٹس مہیا کیے جائیں۔
علاوہ ازیں اساتذہ کے وفد نے وزیر سے مانگ کی ہے کہ حال ہی میں کووڈ-19 کے سروے کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تین اساتذہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔