ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس کے پیش نظر آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرز کی جانب سے بلا ناغہ کووڈ سے متعلق خدمات جاری ہیں۔
ان کورونا وارئیرز کی خدمات کے اعتراف میں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آج رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کی جانب سے راشن کِٹ اور اعزازی رقم تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے اور ان حالات میں بھی آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرز اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لہذا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں راشن کِٹ اور 5 ہزار روپے اعزازی رقم دی گئی۔
ضمیر احمد خان نے بتایا کہ اس موقع پر سول ڈیفنس کے والنٹیرز کو ویکسین دینے کا بھی اہتمام کیا گیا کہ وہ عوام میں خدمات کرتے مصروف رہتے ہیں اور اسی لئے ان کا ویکسین لینا زیادہ ضروری ہے۔