یادگیر ضلع آ یوش آفیسر وندھنا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع آیوش محکمہ کے زیر اہتمام لوگوں کو مفت سردی زکام اور قوت مدافعت کے علاوہ کئی ایک امراض سے محفوظ رہنے میں مدد دینے کے لیے آیوروید، یونانی، اور ہومیوپیتھی کی گولیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آیوش ضلع محکمہ نے اس کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کی تقسیم کے ساتھ لوگوں میں ادویات کے تعلق سے البم بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ البم میں ادویات کے نام اور انہیں کن امراض کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے تفصیلات دی گئی ہیں۔ لوگ اس البم کی مدد سے اپنی اچھی صحت کے لیے البم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یادگیر میں تقریبا اب تک ایک ہزار لوگوں کو مفت گولیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ عوام ضلع آیوش ہسپتال یا پھر منی ودھان سبھا میں موجود آیوش محکمہ سے ادویات مفت حاصل کر سکتی ہے۔