نظیر احمد نے اس سلسلے میں بی جے پی کی اقتدار والی حکومتوں پر سخت تنقید کی کہ وہ ان پیچیدہ حالات کو قابو کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہیں۔
نصیر احمد نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کے تئیں مسلم لیجسلیچرس فورم کے قیام اور موجودہ و سابق لیجسلیچرز رفقاء کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کر اس پر عمل پیرا ہوں گے۔
نصیر احمد نے علماء، دانشوران و اہل علم حضرات سے اپیل کی کہ وہ قوم و ملت کے حالات کی تبدیلی کے لئے ایک نئی سوچ پیدا کریں۔