سابق وزیراعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی دیوگوڑا نے اتوار کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔
سفید دھوتی اور کرتا پہنے مسٹر دیوگوڑا نے کنڑ میں حلف لیا۔ اس کے بعد انہوں نے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو اور دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز
مسٹر نائیڈو نے اس کے بعد کہا کہ ملک کے سابق وزیراعظم اور سینئر ترین رہنماؤں میں سے ایک مسٹر دیوگوڑا کا اس ایوان میں آنا بہت اچھی بات ہے۔ اس کے بعد مسٹر دیوگوڑا اپنی سیٹ پر جاکر بیٹھ گئے۔