ETV Bharat / state

دیوگوڑا نے بنگلور تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

سابق وزیراعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوگوڑا نے ریاستی حکومت سے بنگلور میں ہوئے تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیوگوڑا نے بنگلور تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
دیوگوڑا نے بنگلور تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 9:53 AM IST

دیوگوڑا نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ 'کل شب ہوئے فسادات کا مقصد امن وامان کو خراب کرنا تھا اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کو تشدد کے لیے ذمے دار اور اس کے لیے اکسانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں ریاستی حکومت سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔'

اس درمیان کرناٹک کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار نے بھی پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ تشدد کے دوران تھانوں پر حملے، پتھراؤ اور آگ زنی کرنے والی پرتشدد بھیڑ کو پرسکون کرنے کے لیے انتباہ کے طور پر کی گئی پولیس کی گولی باری میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

کانگریس رکن اسمبلی اکھنڈ سرینواس مورتی کے ایک قریبی رشتہ دار کی جانب سے فیس بک پر ایک خاص مذہب کے تعلق سے مبینہ توہین آمیز تبصرہ کیے جانے کے بعد بنگلور میں تشدد شروع ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق معاملے میں 150افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہر کے پولیس کمشنر نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.