ریاست کرناٹک کے شاہ آباد پولیس اسٹیشن کی ڈپٹی انسپکٹر وجے لکشمی پر رشوت لینے کے قصوروار پائے جانے کے بعد سیویل رائٹس ڈائریکٹوریٹ یونٹ کے (سی آر ای سیل) کی جانب سے 4 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔خصوصی عدالت کے جسٹس جے ستیش سنگھ نے یہ فیصلہ سنا یا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وجے لکشمی 2015 میں شاہ آباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔
تبھی لوک آیکت میں ان کے خلاف رشوت لینےکا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
ان کے اوپر ضبط کی گئی گاڑی کو چھڑانے کے لئے 25 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔ جس کے پیش نظر راجو نامی شخص نے لوک آیوکت میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
رشوت حاصل کرتے وقت وجے لکشمی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا تھا۔ اب کئی برسوں تک مقدمہ چلنے کے بعد الزام ثابت ہونے کے بعد وجے لکشمی کو رشوت کے الزام کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آٹھویں درجہ کے طالب علم کا منفرد کارنامہ
جس کے تحت انہیں 4 برس جیل کی سزائے بامشقت دی گئی ہے، ساتھ ہی 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے وجے لکشمی کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔